اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lavender Day Celebration in Ganderbal گاندربل میں لیونڈر ڈے منایا گیا

ضلع گاندربل میں ڈویژن آف کلچر اینڈ ایگرو فارسٹری اور فیکلٹی آف فاریسٹری اسکاسٹ کی جانب سے فصلوں کی کٹائی کے دن کے موقعے پر لوینڈر ڈے منایا گیا۔ اس موقعے پر انتظامیہ نے لوگوں سے اس لوینڈر کی کاشت کرنے کے لیے تربیت اور ضروری مدد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ Faculty of Forestry Skuast kashmir Celebrates Lavender Day

گاندربل میں لیونڈر ڈے منایا گیا
گاندربل میں لیونڈر ڈے منایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 11:07 AM IST

گاندربل میں لیونڈر ڈے منایا گیا

گاندربل:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی فصلوں کی کٹائی کا تہوار منایا گیا۔ اس موقعے پر ضلع گاندربل میں ڈویژن آف کلچر اینڈ ایگرو فارسٹری اور فیکلٹی آف فارسٹری اسکاسٹ کی جانب سے فصلوں کی کٹائی کے دن کے موقعے پر لیونڈر ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ فیکلٹی آف فاریسٹری اسکاسٹ بنیہامہ گاندربل کیمپس میں منعقدہ لیونڈر ڈے کی تقریب میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی جب کہ ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ٹی ایچ مسعودی معزز مہمان کے طور پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Football Tournament In Anantnag اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس دوران ڈاکٹر ہارون نائیک ڈائریکٹر پلاننگ، ڈاکٹر اے ایچ مغل ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ، پروفیسر ایس اے گنگو ڈین فیکلٹی آف فاریسٹری اور یونیورسٹی کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سائنسدان اور طالب علم بھی موجود رہے۔ ڈاکٹر جی ایم بھٹ نے مختلف خطوں کے مخصوص ماڈلز پر روشنی ڈالی جو اے آئی سی آر پی ایف، اے ایف کے ذریعہ تیار کردہ انحطاط شدہ زمینوں پر تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں انہوں نے پانچ قسم کے مختلف پھلوں کے درخت لگائے جن کی بقا کی شرح چند فیصد تھی اور صرف چوتھے سال کے دوران ہی اسے 1.0 لاکھ سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details