منڈی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل دور کا اثر دور دور تک پہنچ چکا ہے کیونکہ جہاں گذشتہ چند ماہ قبل تمام سرکاری دفاتروں میں بائیو میٹرک حاضری کا آغاز کیا گیا تھا۔ وہیں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں قائم گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کی جانب سے مزید آگے بڑھ کر طلباء کے لئے آن لائن بائیو میٹرک حاضری کا آغاز کیا گیا ہے جہاں اساتذہ کے ساتھ ساتھ اب طلباء کی حاضری بھی آن لان بائیو میٹرک مشین کے ذریعہ حاضری لگائی جاتی ہے۔
اس کو لیکر طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے اساتذہ آن لائین حاضری لگاتے تھے۔ لیکن اب طلباء کے لئے بائیومیٹرک حاضری کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس سے جہاں بچوں کی حاضری یقینی ہوگی۔ طلباء نے اسے ایک قدم اچھا قرار دیتے ہوئے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے پرنسپل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں انور خان نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں ہر ایک نظام بدل چکا ہے۔ جہاں ایک جانب اساتذہ کو آن لائین حاضری کے ذریعہ وقت کا پابند بنایا گیا ہے۔