اس سلسلے میں انتظامیہ نے آج ترال کے میڈیکل دکانداروں کی سیمپلنگ کی جس دوران تقریباً بیس میڈیکل دکانداروں کے سیمپلس لیے گئے جن کے ریزلٹ ایک دو دن میں متوقع ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور دیگر افراد کے سیمپلس بھی لیے گئے ہیں۔
کووڈ 19: ترال میں سیمپلنگ مہم بڑے پیمانے پر جاری
جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر انتظامیہ نے سیمپلنگ کرانے کی مہم بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔
ترال میں سیمپلنگ مہم بڑے پیمانے پر جاری
میڈیکل آفیسر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال ڈاکٹر ظہور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے آج تک 2400 سے زائد ٹیسٹ عمل میں لائے ہیں جن میں اکثر منفی پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں اب تک کورونا وائرس کے 55 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 22 افراد اس مہلک بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔