وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء (سپاسمو پروغزیوان) Spasmoproxivan کی 10,128 کیپسولز برآمد کی گئیں۔
بڈماگام پولیس نے منشیات کے غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے افراد کی خبر ملنے کے بعد گھر پر چھاپہ ماری کی اور زیرِ زمین (Under Ground) موجودمنشیات کو ضبط کیا۔ یہ منشیات کا ہائڈ آوٹ (Hide Out) زبیر احمد میر ولد بشیر احمد میر اور شرجیل احمد میر ولد جلال الدین میر ساکن گلوان محلہ مازہامہ کے گھر سے برآمد کیا گیا۔
بڈگام: بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد
ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء (سپاسمو پروغزیوان) Spasmoproxivan کی 10,128 کیپسولز برآمد کی گئی۔ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ایک اور واقعہ میں پولیس اسٹیشن بڈماگام کی ایک خصوصی ٹکڑی نے ریلوے کراسنگ مازہامہ پر چھاپہ ماری کی جس کی تحویل سے 4 کوڈین پھاسپیٹ کی بوتلیں اور 144 سپاسمو پروغزیوان(Spasmoproxivan) کیپسولز کے علاوہ 12,900 نقدی برآمد کی۔
پولیس نے منشیات فروش کی شناخت بدنام زمانہ منشیات فروش مظفر احمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن کانہامہ، ماگام کے طور پر بتائی ہے۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن بڈماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 104/2021 درج کیا گیا جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ قانون کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں میں کافی سراہا گیا اور پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کو سماج سے باہر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں ایسے افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کریں۔