اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weapons Recovered: ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد - جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں پولیس اور فوج کی مشترکہ تلاشی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔

ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

By

Published : Aug 11, 2021, 1:02 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایل او سی کے قریب سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی علاقہ گریز کے تاربل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی جارہی تھی، اس دوران تاربل کے گوند نالہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

برآمد اسلحہ میں تین AK47 رائفل 12 میگزین، 2 پسٹل، 18 گرینیڈ اور دیگر ساز وسامان شامل ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم اب تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details