اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ نیشنل ونٹر گیمز کی میزبانی کے لئے تیار - لداخ امسال فروری

Ladakh To Host National Winter Games یونین ٹریٹری لداخ امسال فروری میں قومی ونٹر گیمز کی میزبانی کررہا ہے جس کے لئے مقامی انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کے درمیان نیشنل ونٹر گیمز کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

لداخ نیشنل ونٹر گیمز کی میزبانی کے لئے تیار
لداخ نیشنل ونٹر گیمز کی میزبانی کے لئے تیار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:19 PM IST

لداخ نیشنل ونٹر گیمز کی میزبانی کے لئے تیار

لداخ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی(یونین ٹریٹری) لداخ امسال فروری میں قومی ونٹر گیمز کی میزبانی کر رہا ہے جس کے لئے مقامی انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کے درمیان نیشنل ونٹر گیمز کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

لداخ لیفٹینٹ گورنر کے مشیر پون کوتوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مزکری سرکار کے وزارت کھیل نے امسال ونٹر گیمز کی میزبانی کے لئے لداخ کو منتخب کیا ہے۔

پون کوتوال نے بتایا کہ یہ اس خطہ کے لئے خوش آئند بات کے کیونکہ ونٹر گیمز کی میزبانی سے لداخ بین الاقوامی سطح کے نقشے میں آئے گا جبکہ سیاحت کے شعبے کو بھی سرما میں فروغ ملے گا جب لیہ میں شدید سردی ہوتی ہے۔

لداخ کے محکمہ کھیل کے سیکٹری وریندر کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لیہ میں ونٹر گیمز کا آغاز یکم فروری کو ہوگا اور 10 فروری کو اختتام ہوگا۔ رویندر کمار نے کہا ان ونٹر گیمز میں آئیس سکیٹنگ، آئیس ہاکی اور آئیس کرلنگ کے کھیل کے پرگروام منعقد ہوں گے، جن میں قومی سطح کے ٹیمز حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح کا پروگرام ہے جس کو مرکزی سرکار نے لداخ میں منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں لداخ انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہ ملک کی مختلف ریاستوں بشمول ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں کشمیر، راجستھان وغیرہ سے ٹیمیں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ونٹر گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں لیہ میں آئیس رنگز، اسکیٹنگ ٹریکس تعمیر کئے جاچکے ہیں جن میں الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ رویندر کمار نے بتایا کہ خطہ لداخ میں ونٹر گیمز کا کافی اسکوپ ہے کیونکہ یہاں کے درجہ حرارت منفی ڈگری سیلسیس ہوتا ہے جس سے برف شدید طور پر جم جاتا ہے۔ یہ برفیلی سطح آئیس اسکیٹنگ جیسے ونٹر گیمز کے لئے موزوں ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لداخ میں ونٹر گیمز کی میزبانی کرنا انکے لئے فائدہ مند ہوگا کیونکہ موسم سرما میں ان گیمز سے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی ونٹر گیمز کے شوقین یہاں سفر کرنے کے لئے آئے گے جس سے یہاں کی سیاحت اور کاروبار کو فائدہ پہنچ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کپواڑہ کے کھیلو انڈیا ووشو چیمپئنز کو بی جے پی کے ضلع صدر نے اعزاز سے نوازا

لداخ میں سرما میں شدید سردی کے باعث مقامی لوگ اس خطہ سے جموں، ہماچل کا دلی کی طرف رخ کرتے ہیں۔ وہیں سرما میں سیاح میں لداخ جانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ شدید سردی اور منفی درجہ حرارت سے اس خطہ میں پانی اور د۹گر خردو نوش کی کمی ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں لداخ میں قومی ونٹر گیمز کا انعقاد کرنا خطے کے لئے خوش آئیند بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details