ریاست جموں و کشمیر کا ضلع کولگام گذشتہ برس کووڈ 19 کی لہر کی وجہ سے ابتدائی مرحلے میں سب سے زیادہ متاثرہ کولگام ہی تھا اور یہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثرہ پائے گئے تھے۔
کووڈ 19 رہنما خطوط اصولوں پر اگرچہ کچھ دیر تک عمل درآمد ہوا۔ تاہم گذشتہ کچھ مہینوں سے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگ رہنما خطوط پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
ریاستی سرکار نے اگرچہ لوگوں سے کووڈ کے خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، تاہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور اہم اداروں میں کُھلے عام خلاف ورزی دیکھنے کو مل رہی ہے، اور ماسک کا استمعال بند کیا گیا ہے جبکہ بھیڑ بھاڑ اور دیگر خلاف ورزیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔
سرکاری دفاتر میں لوگ بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور سینی ٹایزرس کا استمعال بھی بہت کم ہوگیا ہے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ دوری کے بجائے لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔