اردو

urdu

ETV Bharat / state

بازاروں میں ماسک اور سینی ٹائزرس کی عدم دستیابی

کورونا وائرس کے قہر سے بچنے کے لیے جہاں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اُٹھانے کی ہدایت دی جا رہی ہے وہی بازاروں میں ماسک اور سینی ٹایزرس کی عدم دستیابی سے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : Mar 17, 2020, 8:38 PM IST

بازاروں میں ماسک اور سینی ٹایزرس کی عدم دستیابی
بازاروں میں ماسک اور سینی ٹایزرس کی عدم دستیابی

کولگام کے بیشتر مقامات پر دوا فروشوں اور دیگر دوکانوں میں ان چیزوں کی کمی پائی جا رہی ہے، ادھر ضلع اسپتال اور دیگر قصبہ جات میں قائم اسپتالوں اور تحصیل صدر مقامات پر بھی ان چیزوں کی کمی پائی جا رہی ہے جبکہ ناجائز منافع خوروں نے حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی ہے۔

بازاروں میں ماسک اور سینی ٹایزرس کی عدم دستیابی

ادھر کولگام میں آج محکمہ ڈرگ کنٹرول نے دوا فروشوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ادویات کی دوکانوں پر ماسک اور سینی ٹایزرس کو دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے، جبکہ انتظامیہ بھی احتیاطی تدابیر اٹھانے کی بات کر رہی ہے۔

انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ حالات پر نظر بنائے رکھے ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details