اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: انٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب دفتری کام کاج متاثر

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد جہاں ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں انٹرنیٹ پر مکمل پابندی سے آن لائن کام کرنے والے دفاتر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

By

Published : Sep 24, 2019, 6:08 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:35 PM IST

انٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب دفتری کام کاج متاثر

عام دنوں میں سرینگر کے اس آر ٹی او کے دفتر میں لوگوں کی بھاری بھیڑ ہوا کرتی تھی لیکن گذشتہ 2 ماہ سے یہاں کا منظر پوری طرح تبدیل ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ نہ ہونے کے سبب دفتری کام کاج متاثر

گذشتہ 5 اگست سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے سبب آر ٹی او آفس کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لوگ یہاں آرہے ہیں لیکن آفس میں کام کاج بند ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آر ٹی او کے افسران و ملازمین کا دعوی ہے کہ کام کاج چل رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بندشوں کے باعث یہاں پر کام پوری طرح بند ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی یہ تصویریں آر ٹی او کے دعوے کی پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 8:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details