بنات انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد اس شجر کاری مہم میں مذکورہ ادارہ کے طلبا نے بھی شرکت کی۔
کپواڑہ: شجر کاری مہم کا آغاز
جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے واری پورہ ہندوارہ میں آج بنات انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ۔ اس تقریب میں کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر امام دین اور ڈی ایف او سوشل فارسٹ فیاض احمد نے پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا-
شجر کاری مہم کا آغاز
اس موقع پر موجود افسران نے بھی شجر کاری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔اور قرب و جوار میں شجر کاری کی مہم کو تیز کرنے اور ماحولیات کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے پیڑ و پودے لگانے پر زور دیا ۔
اس موقع پر بنات انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل کی جانب سے طلبا کے درمیان پنٹنگ اور مضمون نویسی مقابلے کابھی اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔اس موقع پرمذکورہ ادارے کے منتظمین بھی موجود تھے ۔