اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری کے دوران پولیس نے مریض کو مدد پہنچائی - ایمر جنسی اسپتال قاضی گنڈ پہنچایا

وادی کشمیر میں صبح سے تازہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بھاری برفباری کی وجہ سے زمینی و فضائی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

برفباری کے دوران پولیس نے مریض کو مدد پہنچائی
برفباری کے دوران پولیس نے مریض کو مدد پہنچائی

By

Published : Jan 23, 2021, 6:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس اہلکاروں نے انسایت کی مثال پیش کی۔ ایس ایچ او قاضی گنڈ ارشاد ریشی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے برفباری کے دوران گردہ متاثر مریض کو اپنی پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر ایمر جنسی اسپتال قاضی گنڈ پہنچایا۔

ہفتہ کے روز وادی کشمیر میں بھاری برف باری شروع ہوگئی۔ اس بیچ پولیس کو سانگڑن قاضی گنڈ علاقہ سے فون کال موصول ہوئی جس کے مطابق گاؤں میں گردہ متاثر مریض کی صحت بگڑ گئی۔

برفباری کے دوران پولیس نے مریض کو مدد پہنچائی

سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ان کا گھر سے باہر نکلنا دشوار تھا ۔ یہ سنتے ہی پولیس کی ٹیم مذکورہ گاؤں پہنچی۔ پولیس نے مریض کو اپنی گاڑی نہ صرف فراہم کی بلکہ پولیس کے جوانوں نے از خود اس مریض کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر بروقت اسپتال پہنچایا جہاں انہیں علاج ومعالجہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔ پولیس کے اس انسانیت بھرے اقدام کی مقامی لوگوں نے خوب ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details