اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: سرکاری گاڑیوں میں لگائے گئے جی پی آر ایس - GPRS installed in government vehicles

جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سرکاری گاڑیوں کی آمد ورفت کی جانچ پڑتال کی غرض سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے آج تمام سرکاری گاڑیوں کو ( جی۔ پی۔آر۔ایس) تکنیکی آلات لگائے گئے۔

Jk_kul01_installation_of_GPRS_in_vechiles_jk10022
کولگام: سرکاری گاڑیوں میں لگائے گئے جی پی آر ایس

By

Published : Jun 5, 2021, 9:38 AM IST

کولگام میں سرکاری گاڑیوں کی آمد ورفت کی جانچ پڑتال کی غرض سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے آج تمام سرکاری گاڑیوں کو ( جی۔ پی۔آر۔ایس) تکنیکی آلات لگائے گئے۔

گوگل کی مدد سے (جی۔ پی۔ آر۔ ایس) کے ذریعے تمام گاڑیوں پر نظر رکھی جائے گی اور اس کی مدد سے افسران از خود لگائے گئے آلات سے گاڑیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں گے۔

دیکھیں ویڈیو
باضابطہ طور پر تکنیک کے ذریعے اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ کون سی گاڑی نے کتنے کلومیڑ مسافت طے کی ہے۔ گاڑیوں کی نقل وحرکت کو لیکر اور سرکاری خزانے میں شفافیت لانے کی غرض سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مُنیب زرگر نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈپارٹمینٹ میں صاف وشفاف طریقے سے کام ہوگا اور تمام گاڑیوں کی نقل وحرکت کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی پتا لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں پر تیل کی رقومات کتنی خرچ ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details