جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اب تک 9 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ ان میں سے 04 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 05 ڈسٹرکٹ کووڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے علاوہ یہاں تین مثبت معاملات ہیں جو اننت ناگ ضلع کے محصولاتی دائرہ اختیار میں آتے ہیں لیکن طبی انتظامیہ کولگام ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ان تینوں مثبت معاملات میں ایک شخص پہلے ہی بازیافت ہوچکا ہے اور دو ضلع ڈسٹرکٹ کووڈ اسپتال کولگام کے وارڈ میں ہیں۔
ضلع میں گیارہ قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 1 کووڈ مرکز اور 01 کووڈ اسپتال شامل ہے جس میں پچاس پچاس افراد کی گنجایش ہیں۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کولگام ترقیاتی کشمنر شوکت ایجاز نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 2013 ٹیسٹ جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہے جن میں سے 09 کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔
شوکت ایجاز نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے طلباء اور مزدوروں سمیت تقریبا 3975 افراد ضلع میں واپس آئے ہیں۔ انھیں 109 مراکز میں رکھا گیا ہے جن میں زیادہ تر اسکول کی عمارتیں اور دیگر سرکاری ڈھانچے شامل ہیں۔ انتظامیہ نے ان افراد کو قرنطینہ سہولیات کی نگرانی کے لئے ہر 109 مراکز کے لئے ایک سپروائزری آفیسر مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' واپس آنے والوں میں جانچ کے مقصد کے لیے مجموعی طور پر 873 سمپلئز لئے گئے ہیں اور اب تک 412 نمونوں کے نتائج منفی قرار دیئے گئے ہیں اور باقی 461 افراد کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔ قرنطینہ میں رکھے گیے افراد کو صحتیابی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے صحت سے متعلق معائنے کیئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی خوراک اور دیگر ضروریات کی مناسب فراہمی بھی کی جارہی۔