اس سڑک کے بند ہونے کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے مشینوں کے ذریعہ سڑک کو کھولنے کی کوشش شروع کردی ہیں۔
کشتواڑ - پاڈر نیشنل ہائی وے بند - kashmir latest
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے پاڈر جانے والی قومی شاہراہ پر بھاری بارش ہونے سے آمد و رفت کے لیے بند ہوگئی ہے۔
کشتواڑ کے پاڈر نیشنل ہَاءے وے سڑک بند
اس موقعہ پر پڈیارنہ، پاڈر تا ناگسینی کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش ہونے سے ہی ہر سال ہماری سڑکیں بند ہوجاتی ہے تاہم ضلع انتظامیہ ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے جس سے اس سڑک پر آمدورفت کر رہے لوگوں کی مصیبتیں کم ہوسکیں۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ پاڈر سڑک کو کھولنے میں جے سی بی مشین لگا دی ہے اور اس سڑک کو بہت جلد آمد و رفت کے لیے بحال کر دی جائے گی۔