اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں زرعی نمائش اور کسان میلہ کا انعقاد - Kisan Mela

میلے کے دوران کسانوں کو مختلف اسکیمز اور جدید آلات سے واقف کرایا گیا۔

ڈوڈہ میں زرعی نمائش اور کسان میلہ کا انعقاد

By

Published : Mar 18, 2019, 11:23 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع دوڈہ میں کسان میلے کا انعقاد کیا گیا

ڈوڈہ میں زرعی نمائش اور کسان میلہ کا انعقاد

نمائندے کے مطابق میلے کے دوران کسانوں کو مختلف اسکیمز اور جدید آلات سے واقف کرایا گیا۔
نمائندے نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے محکمہ زراعت کی طرف سے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں اس میلے کا افتتاح کیا ۔

میلے میں پندرہ سے زائد محکموں و کسان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ایجنسیوں نے سٹال قائم کیے گئے تھے ۔ ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساگر اور ڈی ایف او ڈوڈہ نے تمام سٹال کا معائینہ کیااور اور سکیمز کے متعلق معلومات حاصل کی

نمائندے نے بتایا کہ اس موقع پر بھاری تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کسانوں کی مالی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اسکیموں کو لاگؤ کر رہی ہے جس سے کسان مستفید ہو رہے ہیں ۔

اُنہوں نے کسانوں کو کہا کہ وہ کاشتکاری کے پیشہ میں نمایاں اضافہ کے لئے کوشش کریں اور ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

اُنہوں نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر فصلوں کی پیدوار میں اضافہ کرنے کی طرف زور دیا ۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران بنکوں کے منیجر، کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بنک، ماہرین زراعت بھی موجود تھے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details