اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits Celebrate Janamastami کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر

سرینگر میں بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف اضلاع میں جنم اشٹمی کے موقعے پر روایتی شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا
کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:33 PM IST

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

سری نگر:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سمیت تمام اضلاع میں سرینگر میں بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔مختلف اضلاع میں جنم اشٹمی کے موقع پر روایتی شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں شرکت کی۔ وادی کشمیر بالخصوص سری نگر کے مندروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق عقیدت مند جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے صبح سے ہی مندروں میں حاضر رہے تھے۔

اس سلسلے میں یہاں ٹنکی پورہ میں واقع کتھلیشور مندر سے مذہبی نعروں کی گونج میں شوبا یاترا نکالی گئی جو سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ حبہ کدل، گنپتھ یار، بربرشاہ، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، جہانگیر چوک اور لال چوک سے گزری۔یاترا میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں سمیت عقیدت مندوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Janmashtami Celebration In Ganderbal گاندربل میں 35 برس کے بعد کشمیری پنڈت جنم اشمٹی منائی

دوسری طرف ضلع پونچھ میں بھگوان شری کرشن کا یوم پیدائش پونچھ میں دھوم دھام سے منایا گیا، اس موقع پر بھگوان شری کرشن کے بچپن کے تفریحات پر مبنی کئی دلکش جھانکیں۔ مختلف بال گوپال کے لباس میں ملبوس چھوٹے چھوٹے بچوں نے لوگوں کو محظوظ کیا۔ بالخصوص بچوں کے روپ میں رادھا کرشن کی جھانکی توجہ کا مرکز بنی رہی،

ABOUT THE AUTHOR

...view details