جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جہاں ہڑتال اور بندشوں کی وجہ سے کئی شعبے متاثر ہوئے، وہیں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے کی وجہ سے میوہ صنعت سے وابستہ کسان اور تاجرین بھی پریشان تھے، تاہم گورنر انتظامیہ کی جانب سے میوے صنعت سے جڑے افراد کے لئے انتظامیہ نے MIS(مارکٹ انٹرونشن اسکیم) متعارف کی۔
وادی کی دیگر منڈیوں کی طرح جنوبی کشمیر کی کولگام منڈی میں بھی بعض کسان و تاجرین اس اسکیم کے تحت براہ راست اپنا تیار شدہ میوہ سرکار کو فروخت کر رہے ہیں، تاہم کئی تاجرین و کسان ابھی بھی اس اسکیم کا فائندہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔