اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے غیر مقامی سیاح کو سونے کے زیورات کا بیگ واپس کر کے دیانتداری کی مثال برقرار رکھی۔Driver Returns back Jewellery to Hyderbarad Tourist
ٹیکسی اسٹینڈ موررا، پہلگام کے صدر عبدالرشید وانی نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے ہمیں فون کیا کہ وہ دس لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیوارات ایک تویرا گاڑی میں بھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح کے فون کے مطابق ہم نے آکاش احمد وانی کو تویرا گاڑی میں یہ سونا دیکھنے کو کہا۔ ان کا کہنا تھا جب آکاش احمد نے گاڑی میں سونا پایا تو ہم نے سیاح کو اس اطلاع دی۔ موصوف صدر نے کہا کہ حیدر آباد کا یہ سیاح سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچ گیا تھا۔