سرینگر(جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 کا آغاز کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب وادی میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ گراؤنڈ (1) میں پہلا میچ لیجنڈز اسپورٹس کلب ہندوارہ اور شوپیاں سٹریکرز کے درمیاں کھیلا گیا۔ وہیں شیر کشمیر کرکٹ گراؤنڈ (2) میں پہلا میچ انانتناگ گرین اور رویل اسٹریکرز گنڈربل کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
اس لیگ کا رسمی طور افتتاح کرنے کے بعد کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدوحری کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خواتین کی 12 ٹیمیں اس لیگ میں کھیل رہی ہے۔ یہاں سے واپس جا کر یہ لوگ اپنے علاقے میں رول ماڈل بنیگی۔ آج کوئی بھی جیتے اور کوئی بھی ہارے ، میرے لیے یہ سب جیتے ہوئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسٹیڈیم جموں و کشمیر سپورٹس ایسوسیشن کے تحت آتا ہے اور وہ لگاتار گراؤنڈ کو بہتر کرنے کے لیے مانگ کر رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کام جاری ہے۔ ہم چاہتے تھے کی انڈین پریمیئر لیگ (ائی پی ال) کا میچ یہاں منعقد کیا جائے لیکن آئندہ ہونے والا ائی پی ال ملک سے باہر ہو رہا ہے۔ اسٹیڈیم کا فسليفت کیا جا رہا ہے۔