اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کی لٹکتی تلوار، کشمیر میں تیسری موت - کوروناوائرس

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

کوروناوائرس کی لٹکتی تلوار، کشمیر میں تیسری موت
کوروناوائرس کی لٹکتی تلوار، کشمیر میں تیسری موت

By

Published : Apr 7, 2020, 8:25 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 8:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا آج کوروناوائرس سے ہوئے عارضوں کے سبب انتقال ہوگیا۔ یہ کشمیر وادی میں اس قسم کی تیسری موت ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق وادیٔ کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس کے نو نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مثبت مریضوں کی کل تعداد 125 ہوگئی۔ ان معاملات میں وادی کشمیر میں 94 جبکہ جموں میں 24 سرگرم ہیں۔ چار افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ تین کی موت ہوچکی ہے۔

کوروناوائرس کی لٹکتی تلوار، کشمیر میں تیسری موت

سرکاری عہدیداروں کے مطابق یہ تینوں نئے معاملات سرینگر کے رہائشی ہیں۔ مرکزی علاقے میں کم سے کم 37713 مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سےکم از کم 9209افراد کو ہوم قرنطین میں ، 567 ہسپتال قرنطین، 118 اسپتال آئیسولیشن اور 20735 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 7084افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ' اب تک 1900 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1763 نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 125 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ کم از کم 118 کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سرگرم ہیں۔

کوروناوائرس کی لٹکتی تلوار، کشمیر میں تیسری موت

چونکہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

کشمیر میں کم از کم 43 اور جموں خطے میں 13 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں کی آبادی تقریبا 1.5 لاکھ ہے۔ ان علاقوں میں متعدد افراد کے خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام نے نے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ کے لئے جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔

کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے خصوصی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاضی ہارون کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 مثبت معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ وسیع رابطوں کی کھوج، کنٹینمنٹ زونز میں سرگرم معاملات کی تلاشی اور جانچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مشتبہ افراد اور اعلیٰ رسک رابطوں کے نمونے اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر سماجی دوری کو نافذ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔'

ضلع وار صورتحال

کل کیسز ۔ 118

اموات ۔ 3

بازیاب ہوئے، اسپتال سے رخصت ہوئے ۔ 4

سرگرم کیسز ۔ 118

سرینگر ۔ 38

بانڈی پورہ ۔19

بڈگام ۔ 9

جموں ۔ 9

راجوری ۔ 3

ادھم پور ۔ 9

بارہمولہ ۔ 14

پلوامہ ۔ 3

شوپیان ۔ 7

کپوارہ ۔ 6

گاندربل ۔ 1

Last Updated : Apr 7, 2020, 8:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details