اردو

urdu

ETV Bharat / state

زیڈ موڈ ٹنل پروجیکٹ ہنوز نامکمل

وادی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے مرکزی حکومت نے سنہ 2015 میں زیڈ موڈ ٹنل پر کام شروع کیا تھا۔

tunnel

By

Published : Mar 24, 2019, 9:02 PM IST


گذشتہ نو مہینوں سے 6.5 کلو میٹر طویل ٹنل کے لیے فنڈ نہیں ملنے کے سبب کام روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹنل پر کام کر رہے بیرون ریاست کے ساتھ ساتھ مقامی مزدور بھی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔

آپکو نامی کنسٹرکشن کمپنی کے مطابق مقامی مزدوروں کے علاوہ انجینیئرنگ کے شعبہ سے وابستہ 1300 کے قریب مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

سنہ 2021 تک ٹنل کا کام مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن تین برس مکمل ہونے کے بعد صرف تین کلو میٹر تک ہی کام ہو سکا ہے۔

رقومات کے روکنے سے کام کی رفتار سست ہو کر رہ گئی ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرکزی حکومت زیڈ موڈ ٹنل پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جس کا خمیازہ مزدوروں انجینیئرز اور عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details