اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی میں یکم جون سے جزوی طور پر کام شروع ہوگا - کورونا وائرس

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے بعد، کشمیر یونیورسٹی یکم جون سے جزوی طور پر دفتری کام کا آغاز کرے گی۔

کشمیر یونیورسٹی میں یکم جون سے جزوی طور دفتری کام شروع ہوگا
کشمیر یونیورسٹی میں یکم جون سے جزوی طور دفتری کام شروع ہوگا

By

Published : May 28, 2020, 4:33 PM IST

وادی کا یہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ گزشتہ دو ماہ سے بند ہے لیکن یکم جون سے 30 فیصد عملے کو دفتروں میں حاضری دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ تدریسی عمل فی الحال بند رہے گا-

یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یکم جون سے جزوی طور دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن کووڈ 19 وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر 30 فیصد عملہ ہی ادارے میں روٹیشن کی بنیادوں پر حاضری دے گا-

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے اس ادارے میں کام. و کاج مکمل طور ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں تدریسی و غیر تدریسی عمل متاثر ہوگیا ہے-انکا کہنا تھا کہ غیر تدریسی امور کو مزید متاثر ہونے نہ دینے کی غرض سے یونیورسٹی حکام نے یہ فیصلہ لیا یے-لاک ڈاون کے دوران اس یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء اور سینکڑوں محقق کا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details