انڈین میٹرولاجیکل محکمے کے جاری کردہ کلینڈر 2020 کے مطابق وادیٔ کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔ وہیں اس کے مطابق سخت ترین سردی کی چپیٹ میں آنے والے خطوں میں دسمبر سے لیکر فروری تک کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق ہی درج کیے جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت کو چھوڑ کر ملک کی اکثر جگہوں پر اوسط درجہ کی گرمی رہے گی۔
محکمہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولر ریجن (Polar Region) سے آنے والی سردی کی لہر اور مغربی ہواؤں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہی وادیٔ کشمیر میں نومبر میں بھاری برفباری ہوئی تھی اور ان ہواؤں کے ٹکراؤ سے ہی اب موسم سرما کے دوران کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔