اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک حراست میں

پلوامہ خودکش حملے کے بعد مرکزی حکومت علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف سخت رخ اپناتی نظر آرہی ہے۔

Yasin Malik

By

Published : Feb 23, 2019, 10:35 AM IST

جمعے کی رات جے کے ایل ایف کے چیف یاسین ملک کو حراست میں لیا گیا ہے۔

افسران کے مطابق پولیس اور ملٹری فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ کشمیر انتظامیہ نے اس سے قبل علیحدگی پسند رہنماوں سے سکیورٹی واپس لے لی تھی۔

حالانکہ اس سلسلے میں 'جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ' کے چئیرمین یاسین ملک نے ایک پریس کانفرنس سے کہا تھا کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی ہم نے کبھی سکیورٹی لینا پسند کیا'۔

واضح رہے کہ پلوامہ میں خودکش دھماکے میں 40 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے سخت رویہ اپنا یا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details