اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو اموات - کوروناوائرس سے مزید دو افراد کی موت

سرینگر اور بارہمولہ میں کوروناوائرس سے مزید دو افراد کی موت ہوئی ہے، جس سے جموں و کشمیر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی ہے۔

کشمیر: کورونا کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت
کشمیر: کورونا کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت

By

Published : Jun 19, 2020, 10:12 AM IST

سرینگر کے نوشہرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 79 برس کے ایک معمر شہری کی کووڈ 19 سے موت ہوگئی ہے۔ وہیں سوپور بادام باغ میں دوسرا شخص کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوپور بادام باغ کا رہنے والے مریض کو سترہ جون کو طبیعت ناساز ہوئے کی وجہ سے سرینگر کے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا اور سترہ جون کو ہی ٹیسٹ کیا گیا اور اٹھارہ جون کو اس کا ٹست مثبت آیا اور اس کے ساتھ ہی آج انیس جون کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔

وہیں سکمز صورہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرینگر کے 79 برس کے شہری نے جمعرات شب کے دوران دم توڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو گزشتہ دنوں ہسپتال میں دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا اور علاج کے دوران ہی انکو کووڈ 19 میں مثبت پایا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ فوت شدہ افراد کو سعودی عرب سے لوٹنے کی سفری تاریخ کے علاوہ مثبت کیسز کے رابطے میں رہنے کی بھی تاریخ تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 74 پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹیوں میں آٹھ مریض اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details