وادی کشمیر میں حکومت کی جانب سے لوگوں کو چند علاقوں میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن انتظامیہ نےکسی بھی طرح کے احتجاج کو روکنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔
احتجاجیوں کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر 'دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو بچاؤ' کے نعرے لکھے گئے تھے۔ کئی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے لے کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔