فیڈریشن کو بند کرنے کے لیے گزشتہ روز رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز کشمیر نے اسے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیڈریشن جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں خاص کر قصبہ جات میں رسوئی گیس، مٹی کا تیل، وغیرہ کم قیمتوں پر فراہم کرتی تھی جس سے صارفین مستفید ہوتے تھے۔
غور طلب ہے کہ کئی برسوں سے یہ فیڈریشن خسارے میں تھی جس وجہ سے اسے بند کر دیا گیا ہے۔
جیکفیڈ کو گزشتہ برس دیوالیہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس میں کام کر رہے کئی ملازمین کو ’’گولڈن ہینڈ شیک‘‘ کے تحت فارغ کیا گیا تھا۔ جبکہ سینکڑوں افراد ہنوز اس میں بطور ملازم ابھی بھی کام کر رہے تھے۔