اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 'عدالتوں پر سے بھروسہ اُٹھ چکا ہے'

جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ کی جانب سے عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ، بیگم خالدہ اور مصطفیٰ کمال پر عائد پابندیوں کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو خارج کرنے کے پیش نظر ان سیاسی لیڈران نے آج اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں اسکی اجازت نہ دیتے ہوئے گھر سے باہر جانے نہیں دیا۔

کشمیر: 'عدالتوں پر سے بھروسہ اُٹھ چکا ہے'

By

Published : Nov 6, 2019, 7:38 PM IST

قابل ذکر ہے کی منگل کو عدالت عالیہ میں انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان تینوں رہنمائوں میں کوئی بھی قید یا نظر بند نہیں نہ ہی ان پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد ہے، جس پر عدالت نے مظفر شاہ، بیگم خالدہ اور مصطفیٰ کمال کی عارضی کو خارج کرتے ہوئی کہا کہ وہ اپنا موقف صحیح طریقے سے پیش کریں۔

کشمیر: 'عدالتوں پر سے بھروسہ اُٹھ چکا ہے'
آج مظفر شاہ، بیگم خالدہ اور مصطفیٰ کمال کو جب اپنی رہائش گاہ سے باہر نہیں آنے دیا تو بیگم خالدہ کی بیٹی عالیہ شاہ نے باہر نکل کر صحافیوں کو بتایا کہ اُن کی والدہ، مظفر شاہ اور مصطفیٰ کمال کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، اور وہ اس وقت اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

عالیہ نے انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں کیے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’عدالت میں انتظامیہ نے جھوٹا بیان دیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عدالت نے ہماری بات پر کوئی غور نہیں کیا۔‘‘ جبکہ ’’عدالت کے اس رویے سے عدالتوں پر سے بھروسہ اُٹھ چکا ہے۔‘‘

واضح رہے کی یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب مظفر شاہ کو رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے لیے صحافیوں کو دعوت نامے بھجوائے تھے تاہم پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کا حوالہ دے کر اُن کی پریس کانفرنس کو منعقد ہونے نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details