وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی پوڈ کاسٹ شروع ہونے جارہا ہے جو مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا۔
کشمیری زبان میں مشق ٹاکس کا پوڈ کاسٹ ڈیجیٹل آڈیو یا ویڈیو فائلز کا ایک سیریز ہے۔ اس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دنیا سے جوڑنا ہے۔ میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب پوڈ کاسٹ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پیش کرتا ہے جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ اگلی نسل کو متاثر کرسکتے ہیں۔
مشق ٹاکس کے بانی عمر نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمیر کا اپنا "ٹیڈ ٹاکس" شروع کرنے کی کوشش کی۔ یہ 'ٹیڈ ٹاکس' جیسا ہی ہے۔ ہم نے ایک پوڈ کاسٹ شروع کی جس کے ذریعہ ہم نے 100 کشمیری انفلنسرز کی نشاندہی کی اور ان کے پرفائل بنائیں۔ کشمیری نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں ہیں لیکن ان صلاحتوں کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی کمی ہے لہذا میں نے اسے بنایا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے وادی کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لیے بھی ایک پہل شروع کی ہے۔ یہ پوڈ کاسٹ نوجوانوں کا اور نوجوانوں کے لیے ہی ہے۔'