اردو

urdu

ETV Bharat / state

دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی متاثرین میں ضروری اشیا کی تقسیم

دارالحکومت سرینگر میں واقع الوچی باغ میں آتشزدگی کے واقعے میں چار مکانات پوری طرح سے جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی سے متاثر لوگوں کے درمیان ضروری اشیا کی تقسیم کی گئی-Kashmir Darul Khair Mirwaiz Manzil

دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی متاثرین میں ضروری اشیا کی تقسیم
دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی متاثرین میں ضروری اشیا کی تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 8:11 PM IST

دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی متاثرین میں ضروری اشیا کی تقسیم

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع الوچی باغ میں آتشزدگی کے واقعے میں چار مکانات پوری طرح سے جل کر راکھ ہوگئے۔ اس کے علاوہ گھاٹ نمبر ڈل جھیل میں پانچ ہاوس بوٹ بھی آتشزدگی میں جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔ دارالخیر کی جانب سے آتشزدگی سے متاثر لوگوں کے درمیان ضروری اشیا کی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ دارالخیر میرواعظ منزل سرینگرنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست دارالخیر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وفد نے گھاٹ نمبر9 ڈل جھیل میں آ گ سے خاکستر ہوئے ہاؤس بوٹ مالکان کے ساتھ جناب میرواعظ کی طرف سے طرف سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کی بازآبادکاری پر زور دیا۔ دارالخیر نے عوام الناس سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں گرمی حاصل کرنے کے آلات گیس،ہیٹر بوائلر، پاور کمبل اور کانگڑی وغیرہ استعمال کرتے وقت ہر ممکن احتیاط برتنے کی کوشش کریں تاکہ ممکنہ حد تک ناگہانی آفات اور آتشزنی کے روز افزوں بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Childrens Day Celeberation وترسو میں یوم اطفال کے موقعے پر تقریبات کے انعقاد

اس موقع پر تنظیم دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی ہر ممکن مدد کرتی رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details