انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمیںوں، کارپوریٹروں اور پنچایتی ادارے سے وابستہ ممبران بشمول سرپنچوں و پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
موصوف نے بدھ کے روز یہاں کانگریس کارکنوں کی طرف سے اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف درج کئے گئے احتجاج کے موقع پر ان باتوں کا اظہار میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: 'یہ جو اجے جی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ گذشتہ دو تین ماہ میں پیش آنے والا دوسرا بڑا واقعہ ہے جن میں سرپنچوں یا پنچوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہلاکت میں عدالتی تحقیقات کرائیں'۔
موصوف صدر نے کہا کہ ہم اس سے قبل ایک اور سر پنچ پیر محمد رفیع کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ ایک مخصوص علاقے میں ایک مخصوص گروپ کے لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔