اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم آزادی صحافت پر کشمیری صحافیوں کی رائے

ہرسال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادی صحافت کی اہمیت و افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے۔

یوم آزادی صحافت پر کشمیری صحافیوں کی رائے

By

Published : May 4, 2019, 12:35 AM IST

Updated : May 4, 2019, 12:41 AM IST

وہیں معاشرے میں حق اور سچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام میں سیاسی مذہبی اور اخلاقی و سماجی شعورکی آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کا آغاز 1991سے نمیبیا سے شروع ہوا۔ صحافت معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے، اگرسچائی کے ساتھ کی جائے۔ ظاہر ہے کہ اگر سچائی کے ساتھ صحافت کی کارگزاری ہوگی تو یہ زمانے کی روش و رفتار اور معاشرتی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

یوم آزادی صحافت پر کشمیری صحافیوں کی رائے

جہاں ہم پریس کی آزادی کی بات کرتے ہیں وہیں کشمیر میں صحافیوں کو روز اپنی جان کی بازی لگا کر عوام کے لیے صحیح اور سچی خبر لانے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کشمیر کے صحافیوں کے لیے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

نا مساعد حالات میں کام تو کوئی بڑا دل والا ہی کرسکتا ہے۔ وادی کے بزرگ صحافیوں کا ماننا ہے کہ ہر روز ایک امتحان ہوتا ہے اور اپنے گھر واپس صحیح سلامت آنے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

سچ کے سپاہیوں کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور اس کے لیے صحافیوں کو تیار رہنا چاہیے۔ کشمیر کے کچھ جانے مانے اور کچھ ابھرتے ہوئے صحافیوں نے اپنے خیالات ای ٹی وی بھارت کے ساتھ کچھ اس طرح بیان کیا ہے۔

Last Updated : May 4, 2019, 12:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details