اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں گورنر کے خلاف کانگریس کا احتجاج - نریندر مودی

جموں کے شہیدی چوک پر آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی اور ریاست جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

کانگریس کا احتجاج

By

Published : May 12, 2019, 5:29 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر نازیبا تبصرہ کرنے اور اس کے بعد گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے نریندر مودی کی حمایت کرنے پر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما جم کر نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس کا احتجاج

رویندر شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کر دہلی میں بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کررہے ہیں اور راجیو گاندھی نے ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لیے اپنی جان قربان کی تاہم گورنر سابق وزیراعظم کے خلاف توہین آمیز مہم چلارہے ہیں۔

رویندر کا مزید کہنا ہے کہ 'راجیو گاندھی آج ہمارے درمیان نہیں ہی انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان نچھاور کی تاہم گورنر ایک شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے'۔

رویندر نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں سیاسی بیان کے معیار کو انتہائی حد تک گرا کے رکھ دیا ہے کیونکہ نریندر مودی شکست خوردگی کا شکار ہوئے ہیں اور اب اپنی پارٹی کی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر وہ دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیںمودی حکومت تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details