جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر اور بانی شاہ فیصل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے وادی کشمیر میں عوامی و سیاسی حلقوں کو حیران کردیا۔
جموں کشمیر پیپلز موومنٹ نے شاہ فیصل اور پارٹی کے چیئرمین جاوید مصطفی میر سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور دوبارہ سے پارٹی میں شامل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
'پیپلز مؤمنٹ پر مشکل وقت آگیا'، نائب صدر کا خصوصی انٹرویو
جموں کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) کے ورکنگ صدر محمد حسین نے پارٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
'نئے سیاسی منظرنامے میں کوئی موثر کردار ادا نہیں کرسکتا'
پریس کانفرس کے دوران ورکنگ صدر محمد حسین نے شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں فیصلوں پر نظر ثانی کریں ۔