اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر اور پامپور میں کرائم برانچ کی چھاپہ ماری

کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور پامپور میں آج کم سے کم چار مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سرینگر اور پامپور میں کرائم برانچ کی چھاپہ ماری
سرینگر اور پامپور میں کرائم برانچ کی چھاپہ ماری

By

Published : Aug 31, 2020, 11:09 AM IST

کرائم برانچ کشمیر مبینہ طور پر فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے متعدد افسران کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور پامپور میں آج کم سے کم چار مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کرائم برانچ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایف آئی آر کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر کے پی سی ایکٹ کے تحت یہ کارروائی کر رہی ہے۔

یہ مقدمہ ان شکایات کے بعد درج کیا گیا ہے کہ جے کے پی سی سی یونٹ نے فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ہے جس سے سرکاری خزانے کو بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details