گذشتہ روز شروع ہونے والے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی، سکیورٹی فورسز اور سی آر پی ایف نے دربگام پریچھار گاؤں کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی تھی۔
کشمیر: تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی، جو تصادم میں تبدیل ہوا تھا۔ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عرفان احمد نائرا اور عرفان راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں عسکریت پسند شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔
ذرائع کے مطابق عرفان نائرا حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی ساتھی تھے اور عرفان نے سنہ 2016 میں عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ عرفان راتھر سنہ 2017 سے سرگرم تھے۔ دونوں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس پارٹی پر حملہ کرنے میں ملوث تھے۔