مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کتے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج ٹیچرز فورم کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں فورم سے وابستہ کئی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے جنرل سیکریٹری ارشاد احمد نے کہا کہ متعدد ماہ سے ٹیچرز کی رکی پڑی تنخواہ کو واگزار نہیں کیا گیا جو سراسر نا انصافی ہے۔
اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہماری کئی ٹیچرز ابھی بھی ڈیلی ویجرز کی بیس پر کام کر رہے ہیں اور قلیل اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فورم نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہمارے تمام دیرینہ مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔