اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Stand On Top In 3rd Khelo India : تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر کی پہلی پوزیشن برقرار - تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر

جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلو انڈیا میں تمغوں کی دوڑ میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔

کیلو انڈیا:تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر کی پہلی پوزیشن برقرار
کیلو انڈیا:تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر کی پہلی پوزیشن برقرار

By

Published : Feb 20, 2023, 9:04 PM IST

Updated : Feb 21, 2023, 4:29 PM IST

تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر کی پہلی پوزیشن برقرار

گلمرگ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جموں اینڈ کشمیر (یو ٹی) میں کھیلو انڈیا کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوا تھا۔ تمغوں کی فہرست میں جموں و کشمیر نے پہلا پوزیشن برقرار رکھا۔ مقامی کھلاڑیوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں شرکت کرنے ملک بھر سے 1500 سے زائد کھیلاڈی یہاں پہنچے تھے۔ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں جو کھیل شامل تھے ان میں اسکینگ، اسنو بورڈنگ، آئس اسکیٹنگ، اسپیڈ اسکیٹنگ، فیگر اسکیٹنگ، آئس ہاکی، بینڈی، کرلنگ، آئس سٹاکس، اسنو شو ریس، باب سلیج قابل ذکر ہے۔ اس بار دو نئے کھیلوں کو بھی متعارف کرایا گیا۔

یو ٹی جموں وکشمیر کے کھیلاڑیوں نے تمغے جیتنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ کھیلو انڈیا کے جائنٹ سولولم ویمنز زمرے میں سونے کا تمغہ جیتنے والی جموں و کشمیر کی ٹیم کی سارا اعجاز نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کوچز، اسپورٹس کونسل اور گھر والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے بہت محنت کی تھی جس کا مجھے آج پھل مل گیا۔ کھیلو انڈیا نے جو مجھے پلیٹ فارم مہیا کیا اس کا فائدہ مجھے میڈل کی صورت میں حاصل ہوا۔مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

وسیم احمد کھانڈے نے بتایا کہ میں نے ایک مہینے سے شدید محنت کی۔کڑی محنت کا پھول مجھے ملا۔ یہاں گلمرگ میں تیسرا کھیلو انڈیا کے اسنو شو ریس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جس سے مجھے خوشی حاصل ہوئی اور کوچز نے ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے کیونکہ وہ ہم پر محنت کرتے ہیں۔

حاذقہ فاروق نے بتایا کہ پہلے یہاں موسم خراب رہا جس سے کھیلاڑی پریشان ہوگئے مگر بعد میں موسم خوشگوار ریا۔ ہمیں بھی مقابلے میں حصہ لینے میں مزہ آیا۔ اس میں اسکول اور کوچز کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے کہ میں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ کشمیری کھیلاڑیوں کو برفباری سے فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Why Foreigners Come To Gulmarg For Snowboarding گلمرگ، بین الاقوامی اسکینگ ایتھلیٹس کی ’جنت‘

جموں و کشمیر ٹیم کی سارا نے بتایا کہ میں اپنے سینے اور ٹانگوں پر وزن رکھ کے پریکٹس کیا کرتی تھی مگر میرے مقابلے میں جو بیرون ریاست سے کھیلاڑی آئے تھے وہ مجھ سے زیادہ صحت مندتھے۔ ان کی تکنیکی صلاحیت بھی زیادہ تھی ۔تیسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں سب سے زیادہ میڈل جموں و کشمیر کی ٹیم نے مختلف کھیلوں میں حاصل کئے۔ انہوں نے 26 سونے کے تمغے، 25 چاندی کے تمغے اور 25 کانسے کے تمغے حاصل کئے ہیں جبکہ مہاراشٹر اور ہماچل پردیش کی ریاستیں تمغوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔

Last Updated : Feb 21, 2023, 4:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details