جموں وکشمیر پولیس نے پیر کے روز سرینگر شہر کے چند علاقوں میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے 31 مارچ تک لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کا اعلان کیا۔
سرینگر: ڈورن کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل اس ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو ڈرون پر اعلانات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کے افسر سجاد احمد خود ڈورن کے ذریعے لوگوں تک یہ پیغام پہنچا رہے ہیں۔
اس دوران سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر حسیب مغل نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ اپنے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کریں اور یہ اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔