پولیس کے مطابق شمالی کشمیر میں کل 18 مقامی عسکریت پسند ابھی بھی سرگرم ہے۔
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سلیمان چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن میں ناکے کے دوران شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت 20 سالہ جنید فاروق پنڈت ساکنہ ہامرے بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔