گزشتہ روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے مسافروں کو سرینگر ہوائی اڈے سے سفر کرنے کے دوران ہونے والی مشکلات پر سوموٹو کے تحت مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پونیت گپتا نے جموں و کشمیر انتظامیہ اور بھارتی فضائیہ سے سرینگر ہوائی اڈے کے اپ گریڈیشن کے حوالے سے رپورٹ اکتوبر مہینے کی بارہ تاریخ تک جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سرینگر ہوائی اڈے کے اپ گریڈیشن سے متعلق رپورٹ طلب
جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے سرینگر ہوائی اڈے کے اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔
عدالت نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے وکیل کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ سرینگر ہوائی اڈے کے آپریشن کے حوالے سے ابھی تک کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2016 میں جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کو ہونے والی مشکلات کے پیش نظر سوموٹو معاملہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے ایئرپورٹ آف انڈیا اور دیگر متعلقہ محکموں سے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھی۔