گاندربل: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی چئیرپرسن نزہت اشفاق اور سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے ملاقات کی اور گاندربل کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے احتجاج پر بیٹھے گاندربل میں سندھ فارسٹ ڈویژن سے وابستہ عارضی ملازمین کی بات چیف سیکرٹری کے سامنے رکھی۔اس موقع پر انہوں نے پرنسپل سیکر یٹری جنگلات دیرج گپتا سے بات کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ فوری طور عارضی ملازمین کا معاملہ حل کرے۔
اس کے ساتھ ہی نزہت اشفاق اور سابق ایم ایل اے نے پرنسپل سکریٹری شلیند رکمار اور بارڈر روڈ ز آرگنائزیشن (بی آراد) کے چیف سے بھی ملاقات کی تاکہ گاندربل میں میکاد مائزیشن میں قابل ذکر پیش رفت پر اظہار تشکر کیا جا سکے۔ انہوں نے امر ناتھ یاترا کے ٹریک کو قابل عمل بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کا بھی اعتراف کیا،اس سے عقیدت مندوں کے لیے ایک محفوظ اور آسان یاترا کے تجربے کو یقینی بنایا گیا۔