اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیخ عبداللہ کی بیٹی اور پوتی سنٹرل جیل منتقل - سرینگر میں خواتین کا ایک گروپ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت 13کشمیری خواتین کو انتظامیہ نے سرینگر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

شیخ عبداللہ کی بیٹی اور پوتی سنٹرل جیل منتقل

By

Published : Oct 15, 2019, 8:10 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 1:57 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں امن میں رخنہ ڈالنے اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اگست میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب سرینگر کے سول لائنز علاقے میں کسی احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر میں خواتین کا ایک گروپ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے خلاف پر امن احتجاج کر رہا تھا۔ اس احتجاج میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ ثریا متو اور اور بیٹی صفیہ عبداللہ نے بھی شرکت کی۔ سنٹرل جیل منتقل ہونے والی خواتین میں سماجی کارکن سشوبھا بروے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سرینگر میں آج سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ ثریا متو اور اور بیٹی صفیہ سمیت کئی کشمیری خواتین کو پولیس نے احتجاج کے دوران حراست میں لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیری خواتین کا ایک گروپ دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین میں خواتین کارکن اور معروف ماہرین تعلیم شامل تھیں۔

جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا، اب پہلی بار حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 1:57 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details