کلچرل اکیڈمی کے سکریٹری نے کہا کہ ایسے گانے کو تیار کرنے کا مقصد لوگوں کو کووڈ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کرنا ہے ۔
کلچرل اکیڈمی نے ماہ رمضان کے امد پر گانا جاری کیا انہوں نے کہا کہ اس گانے کے ذریعے کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوگ آپس میں تعاون کریں گے جبکہ رمضان کے مقدس مہینے میں باہمی رواداری کو مزید فروغ ملے گا۔
کلچرل اکیڈمی کی جانب سے پیش کئے جا رہے اس گانے ' کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہوگا ' کا سنگیت عمران لطیف نے تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اکیڈمی نے ایک دن ایک گانا نامی مہم شروع کی ہے جس کو عوام کی جانب سے کافی اچھا رد عمل مل رہا ہے ۔ ابھی تک اردو، کشمیری، ڈوگری اور پنجابی زبان کے کئی فنکاروں نے گانے تیار کئے ہیں ۔