کشتواڑ:انڈین نیشنل کانگریس پارٹی (جے اینڈ کے) کے صدر وقار رسول نے مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران کشتواڑ میں کانگریس پارٹی کے تمام ورکرز کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ اس موقعے پر کانگریس پارٹی کشتواڑ کی یوتھ نے ایک ریلی کی شکل میں جموں و کشمیر کانگریس کے صدر کا خیر مقدم کیا۔
کانگریس پارٹی کشتواڑ کے لیڈران اور کارکنان نے موجودہ ضلع انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشارے پر کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان حال ہیں۔ مقامی باشندوں نے اس موقعے پر کشتواڑ میں پاور پروجیکٹ کو لیکر بات کی۔