بینکنگ سسٹم بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس محکمے کا کام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
مواصلاتی نظام بند ہونے سے آن لائن کے کام بری طرح ٹھپ عام صارف چاہتے ہوئے بھی بینک یا دیگر محکمے کا انٹرنیٹ اور موصلاتی نظام سے جڑا کام کرنے یا معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہے۔
اگرچہ کریڈیٹ کارڈ یا دیگر ادائیگی کے لیے صارفین کو بینک میں جانا پڑ رہا ہے۔ وہیں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور جی ایس ٹی کی ادائیگی بھی نہیں ہو پارہی ہے۔
متعلقہ محکموں میں کام کرنے والے ملازمیں کا کہنا ہے کہ ' کئی صارف کریڈیٹ کارڈ کی ادائیگی کے لیے بینک میں آتے ہیں۔ تاہم ان کی ادائیگی انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں بلکہ پرانے طریقے سے کی جارہی ہے۔'
وہیں انکم ٹیکس حکام کا کہنا کہ 'انکم ٹیکس ریٹرن بھرے کی تاریخ 31 اگست تک تھی لیکن اس حوالے سے انٹرنیٹ اور آن لائن سسٹم ٹھپ رہنے کی وجہ سے ادائیگی نہیں ہو سکی۔'
اس حوالے سے اگرچہ یہ معاملہ اعلی حکام کی نوٹس میں بھی لایا گیا تاہم ابھی تک اس سے متعلق کوئی بھی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔