اردو

urdu

ETV Bharat / state

Royal Spring Golf Course in JK کشمیر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاری - گلف کورس کو نجی ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں

جموں کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر انتظامیہ کشمیر کے سب سے بڑے گولف کورس 'رائل اسپرنگ گلف کورس' کو نجی کمپنی کو دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ضمن میں گولف کورس کی جائیداد کے تفصیل دستیاب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Etv Bharat کشمیر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو نجی کمپنی کو دینے کی تیاری
Etv Bharat کشمیر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو نجی کمپنی کو دینے کی تیاری

By

Published : Mar 6, 2023, 12:55 PM IST

Updated : Mar 6, 2023, 2:21 PM IST

سری نگر:جموں کشمیر کے ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈاریکٹر منگا شیرپا نے رائل اسپرنگ گولف کورس کے سیکریٹری کو مذکورہ گولف کورس کی جائیداد اور سہولیات کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ منیجنگ ڈاریکٹر منگا شیرپا نے گولف کورس کے سیکریٹری کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ محکمہ سیاحت اور ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی کچھ جائیداد کو نجی اداروں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ ادارے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گولف کورس کی جائیداد کے متعلق مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

سری نگر میں واقع رائل اسپرنگ گولف کورس کے معروف جھیل ڈل کے کنارے زبر ون کی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے، اس کو 2001 میں مکمل کرکے گلف کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ یہ گولف کورس تین سو ایکڑ زمین پر امریکی گولف آرکٹیک رابوٹ جونز نے تعمیر کیا ہے۔ یہ گولف کورس ملک کے سب سے بڑے گلف کورس میں ایک ہے۔ اس گولف کورس کی تعمیر کے لئے ہزاروں درخت کاٹے گئے تھے۔ اس وقت نشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ جموں کشمیر کے وزیر اعلٰی تھے اور ان کی دور حکومت میں اس کی تعمیراتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Army organizes Race : اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد

اس گولف کورس میں جموں کشمیر کے بیروکریٹ، پولیس افسران اور سیاسی لیڑران گولف کھیلتے ہیں جبکہ ہر برس سے کورس میں قومی سطح کے گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 6, 2023, 2:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details