گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر، ایس ایس پی، نکھل بورکر، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، اے سی آر، سی پی او، ایس ڈی ایم کنگن اور تمام ضلعی افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بخوبی انعقاد کے لئے بنائے گئے پلان اور کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا 20 نومبر کو شروع ہوگی اور 20 دن تک جاری رہے گی۔یاترا کا حدف لوگوں تک پہنچنا، بیداری پیدا کرنا، اور فلاحی پروگراموں جیسے ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، بجلی کے کنکشن، صفائی ستھرائی کی سہولیات، بنیادی مالی خدمات، خوراک کی حفاظت، صحت مند غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال، صاف پینے کے فوائد کی پیشکش پر توجہ دی جائے گی۔