اردو

urdu

ETV Bharat / state

جاپان کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی امید

جاپان نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اس کی گہری نظر ہے ،اس نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کیا جائے گا۔

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی امید : جاپان
مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی امید : جاپان

By

Published : Dec 2, 2019, 7:58 AM IST

Updated : Dec 2, 2019, 11:13 AM IST


یہ بیان جاپان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ہند اور جاپان کے درمیان ایک نئے فریم ورک کے تحت اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے وزیر خارجہ اور دفاعی مذاکرات کے ایک دن بعد آیا ہے۔

صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں کہ کیا ہند اور جاپان کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کشمیر سے متعلق کوئی تبادلہ خیال کیا گیا؟ تو جاپان کی وزارت خارجہ امور میں ڈپٹی پریس سکریٹری اتسوشی کیفو نے کہا کہ ' مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ وزرا نے اس حساس مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی، لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے وادی کشمیر کی صورتحال کو بہت غور سے دیکھا اور ہم کشمیر کے حوالے سے نظریات کے دیرینہ اختلافات سے آگاہ ہیں۔'

اتسوشی کیفو نے کہا کہ' ہم امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ کیفو نے مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے اور اس کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی یا کشمیر میں عائد بندشوں کا حوالہ نہیں دیا۔

Last Updated : Dec 2, 2019, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details