حکام کے مطابق بارش اور برف باری کی وجہ سے جموں کشمیر قومی شاہراہ پر زمین اور چٹانیں کھسک گئی اور پھسلن بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل بند کر دی گئی۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ بند
واضح رہے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ برف باری ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ' شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر ٹریفک جام ہے لیکن اس کی نوعیت سنگین نہیں ہے۔
ادھر سرینگر۔ لیہہ شاہراہ جمعہ کے روز بند رہی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطہ کے پونچھ و راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڑ 7 نومبر سے مسلسل ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند ہے۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری ہوئی اور وہاں موجود آٹے میں نمک کے برابر سیاحوں کو برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔